منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت میں بندر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

datetime 17  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہلی( آن لائن ) بھارت میں بندر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 6 سالہ بندر پر ایک شخص کو قتل کرنے اور 250 افراد کو کاٹنے کا الزام تھا۔ جسے عدالت نے سزا سنا دی۔اب کانپور کے بندر کالوا کو زندگی بھر جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنا پڑے گا۔ ڈاکٹر نے خبردار کیا کہ چھ سالہ بندر کو آزاد کیا گیا تو یہ لوگوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق بندر کو شراب کی لت پڑ گئی تھی اور جب اسے شراب ملنا

بند ہو گئی تو اس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے لوگوں کو کاٹنا شروع کر دیا۔ بندر کو جانور پکڑنے والے ماہرین کے ذریعے پکڑ کر کانپور چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا تھا جہاں اسے قید ہوئے تین سال کا عرصہ ہو چکا ہے۔دو ہفتے قبل بھارت میں جاری لاک ڈاون کے سبب بھوک کا شکار بندروں نے دہلی میں واقع ایک اسپتال پر دھاوا بول دیا تھا اور لیب اسسٹنٹ پر حملہ کر کے کورونا مریضوں کے خون کے نمونوں سے بھرے کٹس لیکر فرار ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…