فیس بک پر ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی

1  فروری‬‮  2016

لندن(نیوز ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین پر غیر لائسنس یافتہ ہتھیاروں کی آن لائن فروخت پر پابندی لگادی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے حالیہ واقعات کے بعد ہتھیاروں تک رسائی کے معاملے پر بحث کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا،اور اب فیس بک نے غیر لائسنس یافتہ ہتھیار بیچنے کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے،لیکن ریاست کی اجازت سے لائسنس یافتہ ڈیلر ہی اپنے اشتہارات لگوا سکتے ہیں۔فیس بک کی ہیڈ آف پروڈکٹ پالیسی مونیکا کے مطابق گزشتہ دو سال سے زیادہ سے زیادہ صارفین فیس بک کو خرید و فروخت کا ذریعہ بنا رہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مزید ترقی کرنے اور لوگوں کے لیے نئی مصنوعات کا آغاز کرنے کے لیے کچھ نئی پالیسیوں کا آغاز کرنے جارہے ہیں جس سے صارفین مزید بہتر طریقے سے مستفید ہوسکیں۔فیس بک سب سے مقبول سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ مانی جاتی ہیں جسے دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زیادہ افراد جبکہ امریکا اور کینیڈا میں تقریباً 219 ملین افراد استعمال کرتے ہیں



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…