خلامیں پہلی مرتبہ پھول اگانے کا تجربہ کامیاب

19  جنوری‬‮  2016

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)تاریخ میں پہلی مرتبہ خلا میں پھول کی افزائش کی گئی ہے جو چند روز پہلے خلا کے بے وزنی کے ماحول میں کھل چکا ہے۔ناسا کے مطابق یہ ایک زینیا پھول ہے جو اردو میں آہار کے نام سے جانا جاتا ہے، اس پھول کی خاص بات یہ ہے کہ اسے کھایا بھی جاسکتا ہے۔ ناسا حکام کا کہنا ہے کہ اس کامیابی سے خلا کے طویل سفر کے دوران خوراک بننے والے پھول مثلاً ٹماٹر وغیرہ اگائے جاسکیں گے جو انسانوں کے کھانے کے کام آئیں گے۔اس سے قبل بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں سلاد اگانے کا تجربہ بھی کامیاب رہا تھا۔ خلا کے خاص ماحول اور کششِ ثقل کی کمی کی وجہ سے پودوں اور پھولوں کی افزائش میں مشکل پیش آتی ہے اور اسی لیے اس خوبصورت پھول کوایک کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔ ناسا کے مطابق اس کی افزائش میں خلانورد اسکاٹ کیلی نے بہت محنت کی جو ایک سال سے خلائی اسٹیشن پر موجود ہیں۔ایک ماہ قبل چند پھول نمی اورپھپھوند کی وجہ سےمرگئے تھے لیکن اب یہ پہلا پھول اپنی بہار دکھا رہا ہے۔ اس کے لیے اسکاٹ نے پھول کے متاثرہ حصے کاٹ دیئے اور پانی دینے کا معمول بھی بدل دیا تھا۔ناسا میں خلائی زراعت کے ماہر کے مطابق پھول اگانے سے بہت معلومات ملی ہے کہ خلا کے خاص ماحول میں پودوں میں پانی کس طرح سفر کرتا ہے اور کن چیزوں سے پودوں کو نقصان پہنچتا ہے جب کہ یہ معلومات مستقبل میں چاند، مریخ اور طویل انسانی خلائی سفر کے لیے موزوں ثابت ہوں گی۔سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ انسان کو مریخ تک پہنچنے کے لیے کئی ماہ کا طویل سفر کرنا ہوگا اور اس کے لیے ضروری ہے کہ خلائی جہاز میں ہی سبزیاں اور پھل اگائی جائیں جو ایک جانب خلانوردوں کا پیٹ بھرسکیں تو دوسری جانب فضا میں آکسیجن اور تازگی فراہم کرسکیں اور پھول کی افزائش اس ضمن میں ایک اہم قدم ہے تاہم آئندہ سال بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ٹماٹر کی افزائش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم

Javed Chaudhry Today's Column

زندگی کا کھویا ہوا سرا


Read Javed Chaudhry Today’s Column Zeropint ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…