الیکٹرک سگریٹ روایتی سگریٹ سے زیادہ خطرناک،تازہ تحقیق میں ایسی چیزیں سامنے آگئیں کہ آپ کے ہوش اڑ جائینگے

10  مئی‬‮  2018

کراچی(این این آئی)ای سگریٹ کے بارے میں عام لوگوں میں کافی حد تک غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ یہ روایتی نشے کی طرح انسانی جسم کونقصان نہیں پہنچاتی۔ حالانکہ کہ ماضی میں متعدد بار اس پر تحقیقات سامنے آچکی ہیں کہ الیکٹرانک سگریٹ سے متعلق لوگوں کے ذہنوں میں پائے جانے والے زیادہ تر خیالات غلط ہیں، کیونکہ یہ بھی اتنے ہی خطرناک ہیں، جتنے تمباکو سے بھرے ہوئے سگریٹ ہوتے ہیں۔ماضی میں سامنے آنی والی تحقیقات میں بتایا گیا تھا

کہ ای سگریٹ میں نکوٹین کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے، جس وجہ سے یہ دل کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ تاہ برسلز، بیلجیئم میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں ماضی کی تمام تحقیقات کی توثیق کی گئی ہے کہ الیکٹرک سگریٹ میں ملائے جانے والے فلیور میں زہریلا کیمیکل ملایا جاتا ہے، جو بجلی سے چارج ہونے کے بعد مزید زہریلا بن کر انسانی صحت کے لیے خطرہ بن جاتا ہے۔ سائنس جرنل فرنٹیئرز ان فزیولاجی میں شائع اس تحقیق کے مطابق ای سگریٹ میں استعمال ہونے والے فلیورزمیں ملائے جانے والے کیمیکلز میں زہریلے مادے پائے گئے جن سے انسانی صحت پر خطرناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ امریکا کی یونیورسٹی آف روسچر میڈیکل سینٹر کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ای سگریٹ کے فلیورز میں ملایا جانے والا کیمیل انسانی خون کے سفید خلیات کو ختم کردیتا ہے۔ ای سگریٹ میں استعمال ہونے والے فلیورز میں سب سے زیادہ خطرناک دارچینی، ونیلا اور روغنی فلیورز کو قرار دیا گیا، جو سفید خون کے خلیات کو تیزی سے ختم کرتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلیورز میں پائے جانے والے کیمیکلز سے کینسر ہونے کے شواہد بھی ملے۔ اس سے پہلے بھی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ای سگریٹ میں ملائے جانے والے فلیورز میں پایا جانے والا کیمیکل انسان کو ذہنی دبائو کا شکار بنانے کا سبب بنتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ای سگریٹ سے متعلق لوگوں کو زیادہ شعور نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ ایک دہائی میں اس کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا، جس وجہ سے نوجوان نسل بیماریوں کا بھی شکار ہوئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…