پھیپھڑوں کے امراض کی یہ خاموش علامات جانتے ہیں؟

22  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ پھیپھڑوں اور دل کے امراض پاکستان میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے اور ہر چار میں سے ایک پاکستانی اسی عارضے کا شکار ہے۔ اور خود غور کریں تو یہ ایسا غلط بھی نہیں، ہمارے طرز زندگی کی مختلف عادات جیسے تمباکو نوشی، زیادہ چربی والی غذائیں اور ایسی ہی دیگر عناصر۔  بلیچ پھیپھڑوں کے امراض کا خطرہ بڑھائے۔

تاہم کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ پھیپھڑوں کے مختلف امراض کی علامات کیا ہوتی ہیں ؟ صرف مسلسل کھانسی ہی اس کی نشانی نہیں بلکہ چند اور دیگر عام نشانیاں بھی اس کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔ پھیپھڑوں کے سرطان سے بچنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟یہاں آپ اس اہم ترین جسمانی عضو میں کسی خرابی کی وہ علامات جان سکیں گے، جن کا اکثر افراد کو علم نہیں ہوتا۔ ایک ٹانگ میں سوجن اور درد پہلی نظر میں تو ایسا ہی لگے گا کہ اس مسئلے کا پھیپھڑوں سے کوئی تعلق نہیں مگر یہ بھی ایک علامت ہوسکتی ہے جو کہ ٹانگ کی ایک رگ میں خون جمنے یا لوتھڑا بننے کی ہوتی ہے۔ ایک امریکی تحقیق کے مطابق ٹانگ میں بلڈ کلاٹ کا اثر پھیپھڑوں تک جاسکتا ہے اور اس مسئلے کو pulmonary embolism کہا جاتا ہے۔ پھیپھڑوں میں بلڈ کلاٹ دوران خون کو بلاک کرکے سنگین نوعیت کا نقصان پہنچا سکتا ہے اور ایسا ہونے پرتیس فیصد مریضوں کی موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔ دم گھٹنا اگر تو آپ کے پھیپھڑوں میں کوئی مسئلہ ہو تو موسمی نزلہ زکام یا فلو آپ کو شدید متاثر کرسکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق اگر پھیپھڑوں کے کسی مرض کا سامنا ہو تو موسمی بیماریوں کا اماکن زیادہ بڑھ جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں پھیپھڑوں کے افعال متاثر ہوتے ہیں جو موسمی بیماری کو نمونیا میں بدلنے کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ عام طور پھیپھڑوں میں کوئی مسئلہ ہو اور نزلہ زکام لاحق ہوجائے تو دمہ کے مریض کی طرح سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے اور ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چائے۔

پھیپھڑوں کا چھپا ہوا فنکشن پہلی بار سامنے آگیا سیڑھیاں چڑھنے کی بجائے لفٹ کو اختیار کرنا اگر آپ کو یہ احساس ہو کہ عام سرگرمیاں بھی سانس لینا مشکل بنا دیتی ہیں اور کافی عرصے سے کھانسی کی شکایت ہو (موسمی مرض سے ہٹ کر) یا دم گھٹنتا ہو تو اپنے ڈاکٹر سے پھیپھڑوں کے امراض کا ٹیسٹ کرالینا چاہئے۔ اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد کو اس کا احساس ہی نہیں ہوتا کہ وہ پھیپھڑوں کے امراض کے شکار ہیں۔

خصوصاً خواتین، مزید برآں بیشتر افراد کو لگتا ہے کہ سانس لینے میں مشکل کی وجہ عمر بڑھنا ہے مگر یہ جان لیں کہ عمر بڑھنے سے بھی عام طور پر یہ مسئلہ کسی مرض کے بغیر لاحق نہیں ہوتا۔ سانس میں خرخراہٹ طبی ماہرین کے مطابق اگر لکوگوں کو یہ احساس ہو کہ وہ گہری سانس نہیں لے سکتے تو انہیں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے، تاکہ کسی بھی ممکنہ مرض جیسے پھیپھڑوں کے امراض (جن میں پھیپھڑوں میں ہوا گزرنے کی راہیں بند یا رکاوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں) یا خون کی کمی یا اینیمیا کی نشاندہی ایک عام خون کے ٹیسٹ سے ہوسکے۔

سانس لیتے ہوئے خرخراہٹ کی ایک اور ممکنہ رجہ بالغوں کو الرجی سے ہونے والا دمہ ہوسکتی ہے، جو کہ بچپن میں لاحق ہونے والے دمہ سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔ کوئی علامت نہ ہونا پھیپھڑوں کا کینسر ایسا مرض ہے جس کے بارے میں آپ کبھی سننا پسند نہیں کریں گے مگر دہشت زدہ کردینے والا امر یہ ہے کہ ابتدائی مرحلے پر یہ سرطان اکثر کسی بھی طرح کی علامات کے بغیر شکار کرتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ہم اکثر ابتدائی مرحلے میں پھیپھڑوں کے سرطان کو حادثاتی طور پر ہی تلاش کرتے ہیں اور وہ بھی اس صورت میں جب مریض کسی وجہ سے سینے یا ریڑھ کی ہڈی کا ایکسرے کرائے اور کسی اور مرض کی بجائے کینسر پکڑا جائے، اس کینسر کی دیگر علامات میں کمردرد، سردرد، تھکاوٹ جو کہ عام طور مرض جسم کے کسی اور حصے میں پھیل جانے پر سامنے آنے والی نشانی ہے۔

اگر تو آپ کی عمر 55 سال سے زائد ہے اور تمباکو نوشی کرتے ہوئے دو دہائی سے زائد عرصہ ہوچکا ہے تو آپ کو اس حوالے سے معالج کے مشورے سے سی ٹی اسکین کرانا چاہئے۔ کھانسی میں خون آنا یہ ایک خطرے کی گھنٹی بجانے والی نشانی ہے جو آپ کو فوری طر پر ڈاکٹر کے پاس بھیج سکتی ہے، یہ پھیپھڑوں کے کینسر کی بھی علامت ہوسکتی ہے تو ٹی بی کی بھی، جبکہ اور بھی کئی عوارض کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے جس کی نشاندہی طبی معائنے سے ہی ممکن ہوتا ہے۔

تو یہ ایسی علامت ہے جسے کسی صورت نظرانداز نہیں کرنا چاہئے اور فوری طور پر کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔ پھیپھڑوں کو صحت مند کیسے رکھیں؟ سب سے اہم چیز تو یہ ہے کہ پھیپھڑوں کو صحت مند رکھنے کے لیے تمباکو کا استعمال ترک کردیں، لوگوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پھیپھڑے آکسیجن کو فلٹر کرکے اسے جسم کے دیگر حصوں تک پہنچاتے ہیں اور جسم کے اندر صحت کے لیے نقصان دہ کچرے کو صاف کرتے ہیں، اور آپ ان فلٹرز کو بلاک کرنا پسند نہیں کریں گے کیونکہ آپ کے پاس ان کا ایک ہی سیٹ ہے تو اس عضو کا خیال رکھیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…