پیرس حملوں کے ذمہ دار سعید کے بعد شریف کواچی کی خفیہ مقام پر تدفین

18  جنوری‬‮  2015

پیرس۔۔۔۔۔گذشتہ ہفتے پیرس میں ہونے والے حملوں میں سترہ افراد ہلاک ہو گئے تھے جس میں 12 چارلی ایبڈو میگزین پر حملے میں ہلاک ہوئے
چارلی ایبڈو میگزین پر حملہ کرنے والے دوسرے بھائی شریف کواچی کو بھی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو خفیہ طور پر دفنا دیا گیا ہے۔شریف کو ان کے آبائی علاقے میں بے نام قبر میں دفنایا گیا ہے۔اس سے قبل شریف کے بھائی سعید کواچی کو جمعہ کو فرانس کے شمالی شہر ریمز میں خفیہ طور پر دفنا دیاگیا تھا۔ریمز شہر کے میئر نیپہلے سعید کواچی کی اپنے شہر میں تدفین کی مخالفت کی تھی۔ میئر کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ شدت پسندوں کو ایک مزار مل جائے۔لیکن میئر نے اپنے موقف میں تبدیلی کرتے ہوئے سعید کواچی کو ریمز میں دفنانے کی مخالفت ختم کر دی تھی۔ میئر نے کہا کہ حکومت نے انھیں اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا ہے۔
گذشتہ ہفتے پیرس میں ہونے والے حملوں میں سترہ افراد ہلاک ہو گئے تھے جس میں 12 چارلی ایبڈو میگزین پر حملے میں ہلاک ہوئے۔دوسرے حملہ آور کو شریف کواچی کو پیرس کے مضافات میں اس کی پیدائش والے قصبے ڑنویلیا میں کسی وقت دفنایا جائیگا۔ احمدے کولیبلی جس نے کوشر مارکیٹ میں چار افراد کو ہلاک کیا تھا، کو دفنائے جانے کا وقت اور جگہ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔احمدے کولیبلی پر شبہہ تھا کہ اس نے ایک خاتون پولیس اہلکار کو بھی ہلاک کیا تھا۔اس سے پہلے ریمزکے میئر آرنو روبنٹ نے دو ٹوک انداز میں سعید کواچی کے خاندان کی طرف سے دفنانے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔میئر آرنو روبنٹ نے سنیچر کے روز ایک ٹیلیوڑن کو بتایا کہ انھیں حکومت نے مجبور کیا کہ وہ سعید کواچی کو شہر میں دفنانے کی درخواست کو منظور کر یں۔ انھوں نے بتایا کہ حملہ آور کو گزشتہ رات ایک نامعلوم مقام پر انتہائی احتیاط کے ساتھ دفنا دیاگیا ہے۔
دوسرے شہروں کی طرف ریمز میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے پیرس حملوں کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
سعید کواچی کی بیوہ نے اپنے وکیل کے ذریعے کہا ہے کہ وہ اس خدشے کے پیش نظر اپنے شوہر کی تدفین سے دور رہی ہیں کہ صحافی ان کا پیچھا کر کے قبر کا پتہ چلا لیں گے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…