عمران خان کی اہلیہ ریحام کو ان کے سابق شوہر نے قانونی نوٹس بجھوا دیا. مگر کیوں؟ پڑھنے کیلئے کلک کریں

18  جنوری‬‮  2015

لندن: عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر رحمان نے گھریلو تشدد اور سختی کرنے کے الزامات پر اپنی سابق اہلیہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق ڈاکٹر رحمان کی جانب سے گھریلو تشدد اور ازدواجی رشتے کے دوران سختی کرنے کے الزمات پر ریحام خان کو بجھوائے جانے والے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ریحام خان کی جانب سے دوسری  شادی کے بعد انٹرویو کے دوران اس طرح کے الزامات عائد کرنا میرے کردار اور شخصیت کو بدنام کرنے کی سازش ہے لہذا ایسا کرنے پر ریحام خان سب کے سامنے مجھ سے معافی مانگیں۔

ڈاکٹر رحمان کا کہنا تھا کہ ریحام خان جانتی ہیں کہ انہوں نے جو کچھ کہا وہ سچ نہیں ہے اور اب میں ان الزامات کا جواب دے کر کسی پر کیچڑ نہیں اچھالنا چاہتا لیکن اگر ریحام نے سچائی بیان نہ کی تو میں اپنا دفاع ضرور کروں گا۔ ریحام خان کی جانب سے طلاق کے بعد بے یارو مدد گار چھوڑنے کے الزام پر ڈاکٹر رحمان نے کہا کہ میں نے ریحام اور اپنے بچوں کا ہمیشہ خیال رکھا لیکن شادی کے بعد ریحام خان نے یہ الزامات محض اس لئے لگائے تاکہ وہ اپنے مخالفین کی ہمدردی حاصل کرسکیں۔

اس سے قبل ایکسپریس ٹریبیون کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر رحمان نے تشدد کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جھوٹ اور من گھڑت ہے میں نے کبھی بھی کسی پر ہاتھ نہیں اٹھایا اور نہ ہی کبھی کسی بھی قسم کےگھریلو تشدد میں ملوث رہا، ریحام سے شادی بعد میں نے ہمیشہ ان کی اور بچوں کی دیکھ بھال اچھے انداز میں کرتے ہوئے انہیں ہر قسم کی پرتعیش زندگی کی سہولت فراہم کی اور انہیں ہر قسم کی آزادی حاصل تھی۔

ڈاکٹر رحمان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں گھریلو تشدد ایک سنجیدہ مجرمانہ کارروائی ہے جس پر سزا ہوسکتی ہے جب کہ میں لندن میں این ایچ ایس میں ایک اہم عہدے پر کام کرتا ہوں اور اگر میں کسی بھی قسم کے گھریلو تشدد میں ملوث ہوتا تو مجھے پریکٹس سے روک دیا گیا ہوتا، برطانیہ میں کرمنل ریکارڈ بیورو ہر سال جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹرز کو کلیئر قرار دے کر پریکٹس کی اجازت دیتے ہیں جب کہ میرا تمام ریکارڈ صاف ہے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…