ملالہ یوسف زئی نے اپنی آنے والی 'اہم' حکمت عملی کا انکشاف کردیا

11  دسمبر‬‮  2014

اوسلو: نوبل امن انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ وہ دیکھ رہی ہیں کہ آئندہ 20 سال میں وہ پاکستان کی وزیر اعظم ہوں گی۔

اوسلو میں ناروے کی خاتون وزیر اعظم ارنا سولبرگ کے ساتھ پریس کانفرنس میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے وطن کی خدمت کرنااور اسے ترقی کے میدان میں آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتی ہوں ’کیونکہ میں ایک محب وطن پاکستانی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ سیاست میں قدم رکھوں اور ایک دن آئے گا جب لوگ مجھے ووٹ دیں گے اور اکثریت حاصل کر کے میں پاکستان کی وزیراعظم بن جاؤں گی۔ ان کا  کہنا تھا کہ چونکہ پاکستان کے آئین کے مطابق 35 سال کی عمر میں ہی  وزیر اعظم بن سکتے ہیں اس لیے میرے پاس ابھی بہت وقت ہے۔‘

ایک سوال کے جواب میں 17 سالہ بہادر اور جواں ہمت ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی شخصیت سے بہت متاثر ہیں اور زندگی میں آگے بڑھنے کا جذبہ بھی ان ہی سے حاصل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں خواتین پراتنی  پابندیاں ہوں کہ آگے بڑھنا دشوار ہوجائے لیکن  بے نظیر بھٹو ایک مثال ہیں کیوں کہ انہوں نے اپنی لگن اور بہادری سے یہ کرکے دکھایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملالہ یوسف زئی کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں  ایک پروقار تقریب میں امن کے نوبل ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ تقریب کے منتظمین نے  ملالہ  کو بچیوں کی تعلیم کے لیے بے مثال جدوجہد کرنے پرشاندارالفاظ میں  خراج تحسین بھی پیش کیا۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…