یہ ہے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت، زیادتی میں مزاحمت پر لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا

26  ‬‮نومبر‬‮  2014

لکھنؤ۔۔۔۔شمالی ہندوستان میں زیادتی کی کوشش میں مزاحمت کرنے پر لڑکوں کے گروہ نے نوجوان لڑکی کو سزا کے طور پر آگ لگا دی جس سے وہ ہلاک ہو گئی۔پولیس نے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔16 نومبر کو ریاست اترپردیش میں 15 سالہ لڑکی کسی کام سے اپنے گھر سے باہر نکلی۔مقامی سپرنٹنڈنٹ آر کے ساہو نے بتایا کہ لڑکی کے اہلخانہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ چھ افراد نے لڑکی سے نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے اسے چھونے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کی تو وہ اسے کھینچتے ہوئے گھر کے اندر لے گئے۔نئی دہلی کے جنوب مشرق میں 277 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں شاہجہاں پور میں پیش آنے والے واقعے میں ملزمان نے سزا کے طور پر لڑکی پر مٹی کا تیل چھڑ کر آگ لگا دی۔ساہو نے بتایا کہ چھ میں سے چار مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تمام افراد لڑکی کے گاؤں اور ذات سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ دیگر دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان میں جنسی زیادتی اور خواتین پر تشدد کوئی نئی بات نہیں جس کی وجہ سے اسے عالمی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دسمبر 2012 میں دہلی میں 23 سالہ طالبہ کے ساتھ کیے گئے گینگ ریپ اور وحشیانہ تشدد نے ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ملک میں خؤاتین کے حقوق پر سوالیہ نشان لگا دیا تھا۔اس کے علاوہ ملک بھر میں ناصرف مقامی بلکہ غیر ملکی افراد کے ساتھ بھی ریپ اور تشدد کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…