پاکستان اپنے پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات کا حامی ہے، نواز شریف

15  ‬‮نومبر‬‮  2014

اسلام آباد۔۔ ۔۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات اور افغانستان میں مذاکرات کا حامی ہے۔ افغان صدر اشرف غنی وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو وزیر اعظم نواز شریف نے خود ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں سلامی اور گارڈ آف آنر پیش بھی کیا گیا، وزیر اعظم نواز شریف نے اشرف غنی کا تعارف کابینہ میں شریک وزرا اور دیگر اعلٰی حکام سے تعارف کرایا۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں دہشتگردی کے خاتمے سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے اموراور دوطرفہ تعلقات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ون آن ملاقات کے بعد پاکستان اورافغانستان میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، جس میں پاکستان کی جانب سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، چوہدری نثار، اسحاق ڈار، احسن اقبال اور خرم دستگیر نے شرکت کی۔ملاقات کے بعد مشترکہ پریس بریفنگ میں وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان کی ترقی میں اشرف غنی کااہم کردار ہے ،وہ اشرف غنی کو اپنے دوسرے گھر پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں پاکستان اورافغانستان کا حال اور مستقبل آپس میں جڑا ہوا ہے، دونوں ممالک کوسیکیورٹی نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے،دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے دونوں ممالک کو مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، وزیراعظم پاکستان افغانستان میں مذاکرات کا حامی ہے، افغانستان کو سیاسی اور معاشی لحاظ سے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں افغان حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاپی اور کاسا پروجیکٹس سے دونوں ممالک میں معاشی ترقی اور خوشحالی آئے گی۔افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ وہ افغان عوام کی جانب سے واہگہ بارڈرواقعے پر افسوس کا اظہارکرتے ہیں، انہیں دہشتگردی میں جاں بحق پاکستانیوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے،ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک غربت اور پسماندگی کے خاتمے پر متفق ہیں،دونوں ممالک کو ماضی بھلاکر آگے بڑھنا ہوگا ، اسی لئے ہم نے 13 سال کی تجارتی رکاوٹوں کو 3 دن میں حل کرلیا، افغانستان خطیکی ترقی اور استحکام میں بھرپور کردار ادا کرسکتا ہے۔
افغان صدر گزشتہ روز پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے اس دوران انہوں نے صدرمملکت ممنون حسین اورا رمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقاتیں کیں جبکہ آج افغان صدر اشرف غنی نے افراسیاب خٹک، سردارکمال خان بنگلزئی ، ?فتاب شیرپاؤ، محمود خان اچکزئی، شیری رحمان، اعتزاز احسن، فرحت اللہ بابر اور فیصل کریم کنڈی سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…