پیمرا نے ٹی وی ڈرامے ’تیرے بن‘ کے متنازعہ مواد کا نوٹس لے لیا

28  مئی‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف اداکار وہاج علی اور یمنا زیدی کے ڈرامے ’تیرے بن‘ کے متنازعہ مواد کا پیمرا نے نوٹس لے لیا ہے ۔ صارفین کی جانب سے ایپی سوڈ 47کے جاری ٹریلر اور ایپی سوڈ 46کے نشر ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پرتنقید شروع کر دی گئی ہے جس کے بعد ویڈیو کی آواز میں تھوڑی سی ترمیم کی گئی لیکن فوٹیجزباقی رہی ۔ پیمرا کی جانب سے ڈرامہ پروڈکشن کو آفیشل وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ پیمرا کی جانب سے ٹویٹر پر پریس ریلیز میں ڈرامہ بنانے والوں کو غیر مناسب مواد کو نشر کرنے سے روکا ہے جبکہ انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ متنازعہ مواد کو ہٹایا جائے اور آئندہ ایسا کرنے کی صورت میں سخت کاروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے ۔