ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پرویز مشروف کی نواسی مریم رضا کی شوبز انڈسٹری میں انٹری

datetime 31  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ٗ ممبئی (این این آئی) سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشروف کی نواسی مریم رضا نے بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز میوزک ویڈیو ” پیار دا میٹر ” بنا کرکیاہے ، جس میں بطورہدایتکارہ انہوں نے مذکورہ میوزک ویڈیو تیار کی ہے جس کے پروڈیوسر طحہٰ جی ہیں جس کی ہدایات ملک کے مشہور ہدایت کار عاصم رضا کی

صاحبزادی مریم رضا نے دی ہیں ۔مریم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس پہلی ویڈیو میں سبینہ سید چار مختلف روپ میں دکھائی دیں گےٗدوسری جانب کورونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے بالی ووڈ کی کئی فلموں کی نمائش کھٹائی میں پڑگئی جس کے باعث انڈسٹری کے اربوں روپے داؤ پر لگ گئے۔کورونا وائرس کی وجہ سے تیز ترین دنیا ایک دم سے تھم سی گئی ہے۔ ہر بڑے سے بڑا کام چاہتے ہوئے بھی انسان نوع کرنے سے قاصر ہے۔ ان میں سے ایک کام فلموں کی نمائش بھی ہے جو کہ اس وائرس کی وجہ سے مشکلات سے دو چار ہے۔فلموں کی بڑی انڈسٹریز میں ایک نام بالی ووڈ کا بھی ہے جہاں یومیہ کئی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جاتی تھیں تاہم کورونا وائرس نے اس انڈسٹری پر ایسے ڈیرے ڈالے کہ فلمیں اب روزانہ کے بجائے مہینوں میں نمائش کے لیے پیش کی جانے لگی ہیں۔سخت لاک ڈائون کے بعد بالی ووڈ کو احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے فلمیں بنانے اور نمائش کے لیے پیش کرنے کی اجازت دی گئی جس کے بعد سے فلمیں بننے کا سلسہ شروع ہوا، ابھی کچھ فلمیں سنیما گھروں کی زینت بنی ہی تھیں کہ کورونا کی تیسری لہر نے سب کچھ تہس نہس کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگلے ایک سے دو ماہ کے دوران کئی فلموں کو نمائش کے لیے پیش کیا جانا تھا لیکن اب یہ فلمیں کورونا وائرس کے مزید پھیلاوکی وجہ سے بعد میں ریلیز کی جائیں گی۔ریلیز موخر کیے جانے والی فلموں میں امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی کی فلم ”چہرے” ہے جو کہ اگلے ماہ 9 اپریل کو

ریلیز کی جانی تھی، دوسری فلم سیف علی خان اور رانی مکھرجی کی ”بنٹی اور ببلی ٹو” ہے جسے 23 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کیا جانا تھا۔اسی طرح ”ہاتھی میرے ساتھی”، رام گوپال ورما کی فلم ” ڈی کمپنی ” سمیت بہت سی فلمیں ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ریلیز موخر کیے جانے کی وجہ سے فلم سازوں کے ایک ارب روپے سے زائد کے نقصان کا خدشہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…