پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

سلمان خان راکھی ساونت پر برس پڑے، ’بگ باس‘ سے جانے کا کہہ دیا

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)’بگ باس شو سیزن 14‘ کے میزبان سلمان خان اداکارہ راکھی ساونت پر برس پڑے اور شو سے نکل جانے کا کہہ دیا۔مشہور بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ اپنے متنازع مواد کی وجہ سے کافی مشہور ہے، اس کے علاوہ شو میں شامل تمام شخصیات بھی ہمیشہ سے متنازع ہی رہی ہیں۔ ’بگ باس‘14 سیزن کی میزبانی ہمیشہ کی

طرح اس بار بھی بالی ووڈ اداکار سلمان خان کررہے ہیں جبکہ شو میں شامل شوبز شخصیات کے درمیان نوک جھونک کا سلسلہ جاری ہے۔شو میں جاری ایسی ہی نوک جھونک نے سلمان خان کو آگ بگولہ کردیا جس کا اظہار انہوں نے شو کے پرومو میں کیا ۔شو کے دوران راکھی ساونت کی جانب سے کچھ عجیب و غریب حرکتیں کی گئیں جس پر شو میں شریک دوسری کنٹیسٹنٹ روبینہ نے راکھی کی ان حرکتوں کا انتظامیہ کو قصوروار قرار دیتے ہوئے کہا کہ شو بنانے والے راکھی ساونت سے یہ سب کانٹینٹ کیلئے کروارہے ہیں۔بس یہ بات سن کر سلمان خان اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ پائے بھڑک اٹھے، سلمان خان نے انتہائی غصے سے چلاتے ہوئے کہا کہ آپ کے جذبات جذبات ہیں اور ہمارے جذبات کانٹینٹ ہیں، کیا میں یہ سب کانٹینٹ کیلئے کررہا ہوں، بھاڑ میں گیا کانٹینٹ جو حرکتیں آپ لوگ کررہے ہیں وہی ہم دکھارہے ہیں لیکن آپ لوگ مذاق اڑائیں گے، شرم آنی چاہیے آپ لوگوں کو۔صرف یہی نہیں بلکہ سلمان خان نے ادکارہ راکھی ساونت کو بھی تمام حدیں پار کرنے پر سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ سکتی تو شو کو آپ کی ضرورت نہیں، سلمان خان نے بگ باس کے گھر کا دروازہ کھولا اور راکھی ساونت سے کہا کہ اگر آپ چاہیں تو یہاں سے جاسکتی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو

تنازعات میں الجھے رہنے پر کروڑوں کا نقصان ہوگیا۔ بالی ووڈ اداکارہ نے حال ہی میں کسانوں کے احتجاج پر بھی سخت زبان استعما ل کی بلکہ کئی شخصیات کیساتھ سوشل میڈیا پر لڑتی نظر آئیں۔تنازعات کے باعث شہ سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ کو اب اس ہی عادت سے کروڑوں کا نقصان ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…