منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

ایک اور سینئر کامیڈین آفتاب اقبال کو چھوڑ کر آغا ماجد کے کیمپ میں جا پہنچے

datetime 12  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی نیوز چینلز پر سیاسی کامیڈی شوز کرنے والے آفتاب اقبال نے پنجابی اسٹیج کے اداکاروں کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا تھا، مگر ان کے اپنے چینل کے بند ہونے کے بعد اس ٹیم میں دراڑ پڑی اور مشہور کامیڈین آغا ماجد ان کو چھوڑ کر چلے گئے۔کچھ عرصے

بعد ہنی البیلا نے بھی آفتاب کو چھوڑ کر آغا ماجد کو جوائن کرلیا، اس کے بعد جیسے ہی ہنی البیلا آفتاب اقبال کی ٹیم میں واپس گئے وہاں سے سلیم البیلا نے چھوڑ ا اور آغا ماجد کے کیمپ میں شامل ہوگئے۔ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سلیم البیلا نے آفتاب اقبال کی ٹیم کو چھوڑنے کی خبرکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جی بالکل میں نے چھوڑ دیا ہے، کوئی خاص وجہ نہیں ہے بس ایسے ہی چھوڑدیا ہے۔اس حوالے سے آفتاب اقبال کی ٹیم کے ایک کامیڈین ببو رانا نے ایک ویڈیو میں کہا کہ آغا ماجد، ہنی البیلا اور سلیم البیلا کے درمیان ایک پروفیشنل جیلسی ہے جوکافی عرصے سے چل رہی ہے، کچھ عرصہ قبل آغا ماجد، ہنی البیلا ، روبی انعم اور ایوب مرزا نے وصی شاہ کے ہمراہ ایک شو شروع کیا، مگر ہنی البیلا کے آفتاب اقبال کے ساتھ معاملات ٹھیک ہوئے تو انہوں نے اس شو کو چھوڑ دیا۔ببو رانا نے مزید کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہاں آغا ماجد نے اپنا کردار ادا کیا اور سلیم البیلا کو باتوں میں الجھایا اور کہا کہ میں

تمہاری دیہاڑی لگواتا ہوں، کچھ حالات تھے کچھ آفر نے کام دکھایا تو سلیم البیلا کو آفتاب اقبال کی ٹیم سے آغا ماجد نے اڑا لیا۔اب ہم ایک پرانے چینل پر نئے شو میں جارہے ہیں مجھے امید ہے کہ ہماری ٹیم دوبارہ سے ایک ہوسکتی ہے کیونکہ اس طرح کا جیسا شو آفتاب اقبال بناسکتے ہیں کوئی اور نہیں بناسکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…