سن کر صدمہ ہوا کہ طیارہ ایران نے تباہ کیا، فخر عالم سکتےمیں

  ہفتہ‬‮ 11 جنوری‬‮ 2020  |  16:45

لاہور (این این آئی) پاکستانی اداکار فخر عالم نے کہا ہے کہ یہ سن کر صدمہ ہوا کہ طیارہ ایران نے تباہ کیا، مسافر طیارے کو نشانہ بنانا ناقابل یقین ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے ٹوئٹس میں لکھا کہ انہیں یہ سن کر شدید صدمہ پہنچا ہے کہ تہران میں مسافر طیارے کی تباہی کا ذمہ دار ایران ہے۔انہوں نے لکھا کہ اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے،میں جہاز میں موجود تمام مسافروں کا درد محسوس کرسکتا ہوں اور پائلٹ نے آخری لمحوں میں خود کو کتنا بے بس محسوس کیا ہوگا۔یہ بلاشبہ ایک


دل دہلا دہنے والا واقعہ ہے۔اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ ایک مسافر طیارہ اپنی منزل کی طرف بڑھتے ہوئے دشمن کے طیارے کے گمان پر میزائل کا شکار  ہوا۔‎


موضوعات: