سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ،بڑا اضافہ سرمایہ کاروں کے وارے نیارے ہو گئے

29  ستمبر‬‮  2020

کراچی( این این آئی )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ شدید مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی جس کے نتیجے میں 41ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 463.41پوائنٹس کے اضافے سے41204.36پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ تیزی کے باعث 67.23فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

جس کے باعث مارکیٹ کیسرمایہ کاری مالیت74ارب29کروڑ54لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت 13.14فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز ملک میں سیاسی گرما گرمی کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا جس کے باعث اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہا اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 40390پوائنٹس کی نچلی اور 41445پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا تاہم مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس463.41پوائنٹس کے اضافے سے41204.36پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس218.66 پوائنٹس کے اضافے سے 17470.17پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس281.61پوائنٹس کے اضافے سے29295.24پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر412کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 277کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 115میں کمی اور 20کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم76کھرب54ارب61کروڑ50لاکھ روپے سے بڑھ کر77کھرب28ارب91کروڑ4لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗکے لحاظ سے مری پٹرولیم کے حصص کی قیمت34.09روپے کے اضافے سے1353.19روپے اورآئی سی آئی پاکستان32.34روپے کے اضافے سے 711.60روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان90روپے کی کمی سے 6700روپے اورسیپ ہائر ٹیکس69.59روپے کی کمی سے854.40روپے کے ساتھ نمایاں رہے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…