وزیر اعظم برآمدات میں اضافہ کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور بہترین مراعاتی پیکیج کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں‘ عبدالرزاق دائود

28  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور( این این آئی ) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبد الرزاق دائود نے 11ویں انٹیریئرز پاکستان کے کامیاب انعقاد پر پاکستان فرنیچر کونسل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پی ایف سی ایسے ایونٹس کے انعقاد کے ذریعے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر معیشت کے فروغ میں اپنا بھر پور کردار

ادا کر رہی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوںنے کہا کہ ایسی نمائشیں خریداروں اور کاروباری افراد کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ چھوٹے کاروباری افراد کو بڑے اداروں اور پروفیشنلز کے ساتھ مل بیٹھنے، معلومات کے اشتراک اور بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نمائش کے دورہ کے دوران انہوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر مصنوعات کے معیار پر توجہ دے کر انہیں بین الاقوامی سٹینڈرڈ پر لایا جائے تو پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری میں برآمدات کو بڑھانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان برآمدات کے حجم میں اضافہ کے لئے نجی شعبے کی بھر پور حوصلہ افزائی اور بہترین مراعاتی پیکیج کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے پی ایف سی ٹھوس اور قابل عمل تجاویز پیش کرے تاکہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق اہداف کے حصول کرنے کے لئے بروقت اور نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے جاسکیں۔ ملک میں معاشی نمو کی رفتار کو تیز کرنے میں مدد کے حوالے سے آپ جب چاہے میرے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں۔پاکستان فرنیچر کونسل نیحوصلہ افزاء پیغام پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف سی معاشی پالیسیوں پر عمل درآمد کے لئے حکومت کو ہر طرح سے مدد اور تعاون فراہم کرے گی کیونکہ اس سے برآمدات کے فروغ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…