سنگاپور کے اعلی سطحی وفد کی لاہور چیمبر میں بی ٹو بی میٹنگز، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کا اظہار

1  مارچ‬‮  2019

لاہور(این این آئی)سنگاپور کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے لاہور چیمبر میں پاکستانی تاجروں کے ساتھ بی ٹو بی میٹنگز کیں جن کا مقصد پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں کی تلاش تھا، وفد میں تعمیرات، آئل اینڈ گیس، زراعت، لائیوسٹاک، کیمیکلز، پروفیشنل سروسز، پلاسٹک، ربر، پاور اور حلال فوڈ کے نمائندے شامل تھے۔ وفد کے سربراہ شمشیر زمان، جو سنگاپور کے اردن میں سفیر بھی ہیں۔

اور لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے اسے ایک تاریخی اکنامک ایونٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سنگاپور سے پہلی مرتبہ اتنے بڑے تجارتی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شمشیر زمان نے کہا کہ سنگاپورپاکستان کے مقابلے میں چھوٹا ملک مگر دنیا کی مضبوط ترین معاشیات میں سے ایک ہے، دونوں ممالک کے نجی شعبہ کے درمیان تعلقات کا فروغ پاکستان کو سنگاپور کے تجربات سے سیکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگاپور کے تاجر چین پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبہ سازی کی گہری خواہش رکھتے ہیں، ایس ایم ایز سنگاپور کی معیشت کا اہم حصہ ہیں اور یہی صورتحال پاکستان میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگاپور نے افریقی اور مشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ انتہائی کم سطح سے کاروبار شروع کیا جس کا حجم آج اربوں ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو سنگاپور کے تاجروں کے ساتھ رابطے بڑھانے چاہئیں کیونکہ انہیں پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بہت کم آگاہی ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے کہا کہ پورے ایشیا کے لیے سنگاپور بہترین رول ماڈل ہے، جس نے انتہائی تیزی سے معاشی ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کا حجم سنگاپور کے حق میں ہے،پاکستانی درآمدات اور برآمدات کے حوالے سے سنگاپور 16ویں اور 42نمبر پر ہے، اگرچہ دوطرفہ تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر ہے مگر مزید کوششیں کرکے آئندہ پانچ سے دس سال میں تجارت کا حجم تین گنا بڑھایا جاسکتا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ پاکستانی حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے بہترین ماحول یقینی بنارہی ہے، سی پیک کے تحت خصوصی اکنامک زون قائم

کیے جارہے ہیں جبکہ دیگر دوست ممالک بھی پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سنگاپور کے وفد کا دورہ انتہائی مفید ثابت ہوگا اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعلقات نئے خطوط پر استوار ہونگے۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…