ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اضافے کے باعث روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان

10  اکتوبر‬‮  2018

کراچی (این این آئی) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اضافے کے باعث روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان۔روئی کی قیمتیں پچھلے دو روز کے دوران ریکارڈ 400 روپے فی من اضافے کے بعد پچھلے دو ماہ کی بلند ترین سطح8ہزار

700روپے فی من تک پہنچ گئیں،کاشتکاروں میں خوشی کی لہر۔چیئرمین کاٹن جنرز احسان الحق نے بتایاکے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اضافے سے پاکستان سے کاٹن پراڈکٹس کی برآمدات میں اضافے اور پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی بحالی اور گیس ٹیرف میں 45فیصد کمی کے باعث 100سے زائد ٹیکسٹائل ملز دوبارہ فعال ہونے کی اطلاعات کے باعث پاکستان بھر میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں700روپے فی من کا اضافہ سامنے آ چکا ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ان میں مزید تیزی کا رجحان سامنے آئے گا ۔انہوں نے بتایا کہ امریکہ،چین اور ترکی کے درمیان جاری اقتصادی جنگ کے باعث چین اور ترکی کی جانب سے امریکہ سے روئی درآمدات معطل ہونے سے دنیا بھر میں روئی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود پچھلے ایک ہفتے سے پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جس سے کاشتکاروں میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…