کراچی(آئی این پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کا آغازمثبت ہوا تاہم جلد ہی کاروباری اشاریہ منفی رجحان اختیار کر گیا۔کاروبار کی ابتداء میں گزشتہ روز کا مثبت رجحان برقرار رکھنے والے بازار حصص کے کے ایس ای 100 انڈیکس میں 115 پوئنٹس تک کا اضافہ ہوا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں مندی کا رجحان شروع ہو گیا۔اشاریہ منفی زون میں جانے کے بعد ایک وقت میں انڈیکس 278 پوائنٹس کمی کے ساتھ 38 ہزار 226 کی سطح تک
آیا تاہم مارکیٹ میں کچھ ریکوری ہوئی،لیکن یہ دیرپا ثابت نہیں ہوا۔ اس رپورٹ کے فائل کیے جانے کے وقت مارکیٹ 402 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38102 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔منگل کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 606 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ بازار حصص کاروبار کے اختتام پر 38 ہزار 504 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ گزشتہ کئی روز سے مندی کا شکار مارکیٹ میں تیزی کے باعث مایوس کاروباری حضرات میں امید کی کرن پیدا ہوئی۔