مقامی کار اسمبلرز نے گزشتہ ماہ ریکارڈ گاڑیاں فروخت کیں

13  فروری‬‮  2018

کراچی  (مانیٹرنگ ڈیسک)  مقامی کار اسمبلرز نے جنوری 2018 میں 23 ہزار 700 گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت کی۔ اس اعتبار سے فروخت کا تناسب اس ماہ 13 فیصد رہا جبکہ گزشتہ سال کے اسی ماہ میں شرح 23 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ یہ پڑھیں: قیمتیں بڑھنے کے باوجود گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ فروخت میں ریکارڈ اضافے کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ درآمدی قوانین میں تبدیلی، آن لائن رائیڈ سروس، کم شرح سود پر آٹو فنانسنگ کی وجہ سے خریداروں کی دلچسپی بڑھی۔

واضح رہے کہ مجموعی طور پر مالی سال 2018 کے 7 ماہ میں 1 لاکھ 47 ہزار 838 گاڑیاں فروخت کی گئیں، جو گذشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 29 فیصد زائد ہے۔ پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایم سی ایل) سب سے زیادہ کاریں فروخت کرنے والی کمپنیوں میں سر فہرست رہی کیونکہ کم صلاحیت کے انجن کی گاڑیوں کی وجہ سے استعمال شدہ کاروں کی درآمدی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں چینی گاڑی فروخت کے لیے پیش پی ایس ایم سی ایل کی فروخت میں 29 اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ مہران کی 22 فیصد، ویگن آر کی 100 فیصد، کلٹس کی 15 فیصد سیل ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب ہونڈا اٹلس کار کی سالانہ 33 فیصد تک فروخت ممکن ہو سکی جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 28 فیصد کمی ہوئی اور 3 ہزار 213 گاڑیاں فروخت کی گئیں۔ دوسری جانب پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار میں انکشاف ہوا ہے کہ دسمبر 2017 میں ٹریکٹر کی سیل میں سالانہ 5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور ملت ٹریکٹر کی فروخت میں سالانہ 53 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال 2018 کے 7 ماہ میں ٹریکٹر کی سیل میں سالانہ 54 فیصد رہی اور 32 ہزار 310 یونٹس فروخت ہوئے۔ مزید پڑھیں: چینی کمپنی کا جلد پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے کا منصوبہ پی اے ایم اے کے مطابق حکومت کی جانب سے کسانوں کے لیے ٹریکٹر کی فروخت پر سبسڈی سے ٹریکٹر کی فروخت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

دسمبر 2017 میں پی اے ایم اے کی ممبر کمپنیوں کے تیار کردہ ٹرک اور بس کی سیل میں سالانہ 21 فیصد اضافہ ہوا، مالی سال 2018 کے 7 ماہ میں سیل کا تناسب سالانہ 18 فصد رہا۔ پی اے ایم اے کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبوں کی وجہ سے ٹرک اور بس کی سیل میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ دسمبر 2017 میں موٹرسائیکل اور رکشہ کی سیل میں سالانہ 9 فیصد اضافہ ہوا۔ واضح رہے کہ دسمبر 2017 کو پی اے ایم اے کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ گزشتہ مالی سال جولائی سے نومبرمیں 71 ہزار 877 کاریں فروخت کی گئی جبکہ اسی عرصے میں رواں برس فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 87 ہزار 273 ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…