لاہور (آئی این پی) پاکستان کو 18ماہ کے دوران عالمی مالیاتی اداروں کو 11ارب 50کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہو ں گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف، عالمی بینک اوراے ڈی بی کو مجموعی طور پر 8ارب76کروڑ ڈالر اداجبکہ اسلامی ترقیاتی بینک کو 16کروڑ سعودی ریال اداکرنے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان نے چین کو ایک ارب 60کروڑ،جاپان کو 192ارب ین اور پیرس کلب کو 62کروڑ50لاکھ یورو کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔