اگر میرے بس میں ہوتا تو پٹرول سستا کرتا، شہباز شریف

1  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کے بلوں میں 300یونٹس تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے ہم عوام پر بوجھ ڈالیں گے، پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سال میں ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا، سبسڈی کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کئے گئے،

قوم عمران نیازی کا اصل چہرہ پہچانے، پاکستان کو معاشی تباہی سے بچانے کیلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے، آئی ایم ایف سے قرض سے حصول کوئی کامیابی نہیں، ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہو گا۔ جمعرات کو اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ہر دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام عوام کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ایک جھوٹا، فریبی اور انتہا درجے کا دوغلا شخص ہے، ہم نے اس عہد کیساتھ حکومت سنبھالی کہ ملک کو بحران سے نکالیں گے، پی ٹی آئی کی حکومت جاتے جاتے ہمارے لئے معاشی گڑھا کھود گئی۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی بلند قیمتوں کے باوجود ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کر دیں۔ وزیراعظم نے بجلی بلوں میں 300یونٹس تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم عوام پر بوجھ ڈالیں گے، پی ٹی آئی نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے دور میں 52روپے فی کلو والی چینی 100روپے تک پہنچ گئی، کرپٹ حکومت نے سبسڈی کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کئے، جب عالمی منڈی میں گیس سستی تھی تو اس کی خریداری کے معاہدے نہ کئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں چور اور ڈاکو کے نعرے لگانے کے سواء کچھ نہیں کیا، پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سالہ دور میں معیشت کا کچومر نکال دیا، آئی ایم ایف پروگرام کو رکوانے کیلئے آئی ایم ایف کو خط لکھے گئے۔ انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ کس طرح سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ مکافات عمل ایک اٹل حقیقت ہے اس لئے ہر شخص کو اپنی اوقات میں رہنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر اپوزیشن رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی شائد اس دن پیدا ہوا جب پوری دنیا میں لوگ جھوٹ بول رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے برادر اسلامی اور دوست ممالک کو ناراض کرکے سفارتی طور پر ملک کو تنہا کیا، موجودہ حکومت پاکستان کی تمام نمائندہ سیاسی پارٹیوں پر مشتمل ہے، جب ہم حکومت میں آئے تو ہمیں حالات کی سنگینی کا علم تھا، تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر تھیں لیکن اس عزم کے ساتھ حکومت سنبھالی کہ ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف معاہدہ کی پاسداری نہیں کی، آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت سے تقاضا کیا کہ معاہدہ کو پورا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کو مہنگا کرنے کا فیصلہ انتہائی مجبوری میں کیا، اس سے بڑی سازش کیا ہو سکتی ہے کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کی سازش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتا تھا کہ پاکستان سری لنکا بن جائے، عوام اس کا چہرہ دیکھ لیں، اگر یہ خواہش نہ ہوتی تو ان کا وزیر خزانہ خط کیوں لکھتا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ اگر میرے بس میں ہوتا تو پٹرول سستا کرتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…