مداخلت پنڈی سے ہورہی ہے یا پشاور سے؟ صحافی کے سوال پر مولانا فضل الرحمن کازبردست جواب

25  جولائی  2022

ڈیرہ اسماعیل خان ، اسلام آباد( آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قومی امور میں نرم یا سخت مداخلت ہرگز قبول نہیں کریں گے،وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی سے بلیک میل ہوں گے۔نہ دباؤ میں آئیں گے اور آئین

کے مطابق تمام فیصلے پارلیمنٹ میں طے کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت آئی پارلیمانی اور انتظامی امور میں مداخلت شروع ہو گئی۔ یہ تماشہ بند ہونا چاہیے کیونکہ اسی تجاوز سے بحران پیدا ہوتے ہیں اور پھر جب ایسی صورت حال ہو تو بحران پیدا کرنے والے ادارے خود ہی علاج کے لیے آجاتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ادارے اپنے دائرہ اختیار کی حدود سے تجاوز نہ کریں اور اگر ملک کی سلامتی عزیز ہے تو ادارے اپنی حدود میں رہیں۔ قومی امور میں نرم یا سخت مداخلت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جس وقت عمران خان کی حکومت تھی تو عدالتیں اور مقتدرہ حلقوں نے اْس کو مکمل اور غیر مشروط حمایت دی۔ عمران خان کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے اور حکومت آئین و قانون کے مطابق پی ٹی آئی کے دور حکومت کی کرپشن کی تحقیقات کرے۔علاوہ ازیں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان کے اس موقف پر کہ ریاست کمزور ہونے کی وجہ بیرونی دشمن نہیں بلکہ ہمارے اپنے اداروں کی دوسرے اداروں میں مداخلت اور سیاست کی وجہ ہے۔ ایک اخبار نویس نے ان سے استفسار کیا کہ مولانا صاحب دوسرے اداروں میں مداخلت راولپنڈی سے ہورہی ہے یا پشاور سے جس پر مولانا ایک لمحے کیلئے خاموش ہوئے اور پھر انہوں نے زور دار قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ آپ کا سوال بہت زبردست ہے اتنا زبردست کہ میں اس کا جواب بھی نہیں دے سکتا لیکن یہ مانتا ہوں کہ آپ نے بہت زبردست سوال کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…