سلامتی کونسل کے پلیٹ فارم کوپاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا گیا،افغانستان کی صورتحال پر خطاب کی اجازت نہ ملنا افسوسناک ہے، پاکستان

7  اگست‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے افغانستان کی صورت حال پر سلامتی کونسل میں ہونے والے اجلاس میں خطاب کی اجازت نہ ملنے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے پلیٹ فارم کوپاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان افغانستان کا قریب ترین ہمسایہ ملک ہے

اور پاکستان کا افغان امن عمل میں کردار پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے، اس کے باوجود پاکستان کو سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کی اجازت نہ دینا افسوس ناک ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان کو اجلاس میں خطاب کی اجازت نہیں دی گئی اور دوسری طرف سلامتی کونسل کے پلیٹ فارم کوپاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کے نمائندے نے بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے، پاکستان ان الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ اس معاملے پر پاکستان نے اپنا مؤقف سلامتی کونسل کے اراکین کے سامنے رکھا ہے،پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے لیے اپنا مؤقف پہلے بھی عالمی برادری کے سامنے رکھ چکا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان واضع کرنا چاہتا ہے کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، صرف مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل ہی امن اور سلامتی کا واحد راستہ ہے، اس مقصد کے لیے بین الاقوامی برادری کے تعاون سے اور پاکستان کی مثبت کوششوں نے دوحہ امن عمل میں اہم سنگ میل حاصل کیے جس میں امریکا طالبان امن معاہدہ اور بین الافغان مذاکرات کا آغاز شامل ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکی اور نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلا مکمل ہونیکا وقت قریب ہے،

اس لیے پاکستان افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد اور بین الافغان مذاکرات میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونیکو سنجیدگی سے دیکھتا ہے، ہم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام یقینی بنائیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کے

تمام متحارب فریقوں پر زور دیا ہیکہ وہ عسکریت پسندی ترک کرکے امن مذاکرات میں شامل ہوں اور ایک وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیے کے لیے مل کر کام کریں اور یہ سب کے لیے ضروری ہے کہ ایسے لوگوں سے آگاہ رہیں جو افغانستان اور خطے میں دوبارہ امن و استحکام نہیں چاہتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ہم ایک بار پھر افغان حکومت سے کہتے ہیں کہ وہ الزام تراشی سے باز رہے اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کے ساتھ بامقصد بات چیت کرے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…