بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

1  جنوری‬‮  2021

لاہور(این این آئی) محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا نیا سلسلہ اتوار کی شام سے شروع ہونے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے سال 2021ء کے پہلے بارشوں کے سپیل کے لیے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں

کہا گیا کہ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ منگل کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلیات، دیر، سوات، بونیر، کوہستان اور مانسہرہ میں برف باری کا امکان ہے،بارشوں اور برفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کر دی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ برفباری کے پیش نظر بالائی علاقوں میں چھوٹی اور بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے ،سیاحوں کو موسمی صورت حال سے بھی باخبر رکھاجائے۔ سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کا امکان جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سرد رہا۔ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ منفی 15، استور منفی 12، گوپس، سکردو منفی 11، زیارت منفی 10، کالام منفی 09، ہنزہ، کوئٹہ، قلات منفی 08، بگروٹ منفی 07، سری نگر اور اننت ناگ میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…