کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

22  دسمبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے آغاز پرپیر کو مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزکے ایس ای100انڈیکس 406.80پوائنٹس کی کمی سے 43333.76پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے سبب55.44فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی اریکار ڈ کی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ

کاروں کو68 ارب87کروڑ33لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت7.01 زائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںگزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا اورحصص فروخت کو ترجیع دیتے نظر آئے جس کے باعث مندی چھاگئی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس43287پوائنٹس کی نچلی سطح پرآگیابعد ازاں 43300پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 406.80پوائنٹس کی کمی سے 43333.76پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس223.01پوائنٹس کی کمی سے سے18023.20پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس246.50 پوائنٹس کی کمی سے30491.86 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 404کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 154کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ224میں کمی اور26کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت80کھرب28ارب28کروڑ90لاکھ روپے سے گھٹ کر79کھرب63ارب41کروڑ57لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے اعتبار سے نمایاں کمپنیوں میں سروس  انڈسٹریز 64.52روپے کے اضافے سے924.87روپے اورپاک ٹوبیکو49روپے کے اضافے سے1599روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز1ہزارروپے کی کمی سے12600روپے اورنیسلے پاکستان165روپے کی کمی سے6735روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…