جوہری توانائی ,نوازشریف کے جواب نے مغربی ناقدین کو چپ کرادیا

7  جولائی  2015

اوسلو (نیوزڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دو ٹوک انداز میں واضح کیاہے کہ جوہری توانائی کی سلامتی اور حفاظت کا پاکستان کو چالیس سال سے تجربہ ہے، پاکستان کے جوہری اثاثوں تک دہشت گردوں کی رسائی سے متعلق خبریں افواہیں اور پروپیگنڈہ کا حصہ ہے،یہ سب بنیاد باتیں ہیں . معاشی ترقی کیلئے پاک بھارت تعلقات میں بہتری ضروری ہے، شنگھائی تعاون تنظیم پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے میں کردار ادا کرے۔روسی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دو ٹوک انداز میں دنیا پر واضح کردیا کہ پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، دہشت گردوں کی اثاثوں تک رسائی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، جو پاکستان کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، وزیراعظم نے کہاکہ جوہری توانائی کی سلامتی اور حفاظت کا پاکستان کو چالیس سال سے تجربہ ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے۔رواں سال چودہ مئی کو امریکی کانگریس کی جانب سے جاری رپورٹ میں پاکستانی جوہری اثاثوں سے متعلق خدشات پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جوہری توانائی کے عدم پھیلاو ¿ سے متعلق قوائد و ضوابظ پر سختی سے کاربند ہے، عالمی ادارے کے قوائد اور دنیا کے امن کیلئے پاکستانی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہا ہے۔ پاکستان بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے پاک بھارت تعلقات میں بہتری ضروری ہے، شنگھائی تعاون تنظیم پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے میں کردار ادا کرے، باہمی ترقی کےلئے دونوں ممالک مسائل مذاکرات سے حل کریں ¾ترقی اورمعاشی خوشحالی پڑوسی ممالک کے بہترتعلقات سے ہی ممکن ہے۔آئندہ دورہ روس پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، تاپی گیس منصوبے سے گیس کی ضرورت پوری ہوگی، پاکستان اور روس توانائی کے شعبے میں تعاون کر رہے ہیں



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…