پتھرکھانے پڑے تو کھا لیں گے، لاٹھی چارج کیلئے بھی تیار کس مہینے تک ہم اپنا کام دکھا دینگے؟شاہد خاقان نے طبل جنگ بجا دیا

13  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پتھرکھانے پڑے توبھی کھا لیں گے اور لاٹھی چارج کیلئے بھی تیار ہیں۔ اپوزیشن کو جلسوں سے روکا کس نے تھا جو یہ لوگ اجازت کی بات کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا

تھا کہ لانگ مارچ، جلسے اور ریلیاں حکومت پردباؤ بڑھانے کے حربے ہیں، ضرورت پڑی تو نوازشریف بھی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کئی ماہ تک ڈی چوک پرغیرقانونی بیٹھے رہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ جنوری تک سلسلہ آگے جائے گا، حکومت ناکام ہے اور حکومت کیلیے ہرلمحہ بھاری ہے اور ہم نے انہیں بہت وقت دیا ہے۔ نومبر دسمبر تک ہم اپنا کام دکھا دیں گے۔انہوں نے کہا اس سے پہلے کہ عوام ان کو نکالیں، انہیں خود سیاسی طریقے سے اپناراستہ بنانا چاہیے۔ لوگ حکومت سے تنگ آچکے ہیں اور اب وہ حکومت کووقت دینے کیلیے تیار نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ایک بار بھی مہنگائی کی بات نہیں کی۔ ٹائیگر فورس مہنگائی کے خلاف کیا کرے گی؟ یہ لوگ معاملات کو سیاسی رنگ دے کر تباہ کردیں گے۔ وزیراعظم نے وکلا کی تقریب میں کوئی کام کی بات نہیں کی اور سرکاری اخراجات پر پارٹی کنونشن کا انعقاد نہیں کیا جاسکتا۔ ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہاں اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئے لائن لگی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…