شوال کے چاند کی پیدائش ، اس سال 30 روزے ہوں گے، عیدالفطر 25 مئی کو ہونے کا امکان ہے ،ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کر دی

22  مئی‬‮  2020

لاہور (آن لائن) شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی، ماہرین فلکیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ چاند کی پیدائش 22 مئی (28 رمضان المبارک) کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگی۔ ماہرین فلکیات کی پیشن گوئی کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش ہو گئی ہے۔ ماہرین فلکیات نے کچھ روز قبل جاری رپورٹ میں بتایا تھا کہ پاکستان میں شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

شوال کے چاند کی پیدائش 22 مئی کی شب کو عمل میں آئے گی۔ نئے چاند کی پیدائش 22 مئی (28 رمضان المبارک) کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگی۔ ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال 30 روزے ہوں گے اور عیدالفطر 25 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے چاند کی پیدائش کو اگر 24 گھنٹے کا وقت نہ ہو چکا ہو، تو اس صورت میں اس کے نظر آنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔اسی لیے پاکستان میں بھی آج بروز ہفتہ کو شوال کا چاند نظر کے زیادہ امکانات نہیں ہیں۔ تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو کل کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ جبکہ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ آج 22 مئی بروز جمعہ کو سعودی عرب، متحدہ عرب سمیت بیشتر اسلامی ممالک میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ان ممالک میں 30 روزے مکمل ہونے کے بعد عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان میں بھی پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے امیر مفتی پوپلزئی نے مقامی اجلاس طلب کیا تھا جس کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ انہیں بھی پاکستان میں کسی علاقے سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…