فضل الرحمن کے شاہراہوں پر دھرنے ایران سے آنیوالے ٹماٹروں کی راہ میں رکاوٹ: ٹرک اور کنٹینرز کھڑے رہنے کی وجہ سے ٹماٹر خراب ہونے لگے، بیوپاریوں کی نیندیں اڑ گئیں

18  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے مقامی منڈی میں ٹماٹر کے ہوش ربا اضافے کے پیش نظر ایران سے ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت د ی لیکن مولانا فضل الرحمن کے ملک بھر میں جاری دھرنوں کی وجہ سے ٹماٹروں کے کنٹینرز اور ٹرکوں کو منزل مقصود تک پہنچنے میں شدید مشکلا ت کا سامنا ہے ۔

کئی ٹرکوں میں موجود ٹماٹرخراب ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے بیوپاریوں کا بڑا مالی نقصا ن ہو چکا ہے ۔دریں اثنا ایم این ایف ایس کے وفاقی سیکریٹری محمد ہاشم پوپلزئی نے بتایا ہم نے ایران سے ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔فیصلےکے مطابق درآمد کنندگان کو گھریلو مارکیٹ میں فروخت کے لیے تین سے چار ہفتوں تک ایران سے ٹماٹر خریدنے کی اجازت ہوگی۔اگرچہ حکومت نے خریداری کے لیے کوٹے کی وضاحت نہیں کی تاہم ٹماٹر درآمدات کے لیے 13 دسمبر کی ڈیڈ لائن طے کی ہے۔دوسری جانب حکومت کو یقین ہے کہ سندھ سے اگلے دو سے تین ہفتوں میں ٹماٹر اور پیاز کی نئی فصل مارکیٹ میں آجائے گی۔ اس دوران ایران سے درآمدات کسی حد تک اس خلا کو پْر کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔توقع ہے کہ اگلے چار دن میں ٹماٹر پاکستان پہنچ جائیں گے۔پاکستان کی جانب سے تفتان بارڈر پر ٹماٹروں کی ترسیل کے لیے ایران کا محکمہ سرٹیفکیٹ پیش کریگا۔‎علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی محبوب سلطان نے ٹماٹر مہنگا ہونے پر عوام کو مشورہ دیتے ہووئے کہا ہے کہ اگر ٹماٹر مہنگا ہے تو اس کا استعمال کوئی ضروری نہیں ہے بلکہ اس کیلئے آپ دہی کا استعمال بھی کر سکتے ہیں جو کہ ایک بہترین متبادل ہے ۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…