ترکی کے شام پر زمینی اور فضائی حملے، 16 افراد ہلاک،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب،ایران نے بڑا مطالبہ کردیا

10  اکتوبر‬‮  2019

انقرہ (این این آئی) ترکی کی جانب سے شام میں کْرد ملیشیا کیخلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں، ترک افواج کی بمباری کے دوران شامی کْرد ملیشیا کے 16 ارکان ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کی جانب سے شام کے شمال مشرقی سرحدی علاقے راس العین میں کْرد ملیشیا کے 181 ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے دوران کْرد ملیشیا کے 16 ارکان کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔کْردوں کی سربراہی میں لڑنے والے سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) اور ترک افواج

کے درمیان سرحدی علاقے میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں،ترک افواج کے حملوں کے بعد علاقے سے بڑی تعداد میں شہریوں کا انخلا جاری ہے اور مقامی افراد محفوظ مقام کی جانب جارہے ہیں۔ترکی اور شام کی موجودہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ عرب لیگ نے بھی ہفتے کو اپنا اجلاس طلب کیا ہے۔دوسری جانب ایران نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر شام میں عسکری کارروائی کا سلسلہ معطل کرے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…