آصف زرداری گرفتار۔۔ حمزہ شہباز گرفتار ۔۔ اور الطاف حسین بھی گرفتارکوئی پوچھے تو کہنا’ خان‘ آیا تھا

11  جون‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک صحافی نے بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی سے سوال کیا کہ سنا ہے کہ الطاف حسین کو گرفتار کر لیا جس پر وفاقی وزیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ بانی گرفتار، حمزہ بھی گرفتار ، کوئی پوچھے تو کہنا ’’ خان ‘‘ آیا تھا ۔ دوسری طرف وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عوام کو سب معلوم ہے

وہ کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، آصف زرداری کو گرفتار نیب نے کیا ہے حکومت نے نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ آصف زرداری کو قومی احتساب بیورو نے گرفتار کیا ہے حکومت نے نہیں، نیب ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے، ایسا ممکن ہی نہیں کہ عمران خان کا چیئرمین نیب پر کوئی دباو ہو، عدالت نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت مسترد کی۔فیصل واوڈانے کہا کہ کہ کیسز ہم نے نہیں بلکہ آج جو ان کے اتحادی ہیں انہوں نے فائل کیے تھے، عوام کو سب معلوم ہے وہ بیوقوف نہیں، وہ کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پرنہیں نکلیں گے، موجودہ حکومت کی اب این آراو کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت نے سیف الرحمان کو اپوزیشن کیخلاف استعمال کیا، اسحاق ڈار ان کے بیٹے اور شہبازشریف کا داماد مفرور ہے.یہ لوگ پاکستان واپس آئیں کیوں مفرور ہیں، عدالت میں پیش ہوکر احتساب کا سامنا کریں۔کیا یہ لوگ سیف الرحمان کا دور بھول گئے ہیں؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن کی نظر میں جمہوریت یہ ہے کہ پہلے آپ کی باری پھر ہماری۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…