ایڈ بلاک پلس‘ اپنے خلاف دائر مقدمہ جیت لیا

28  مئی‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ویب سائٹس پر اشتہاروں کو روکنے والی سروس ’ایڈ بلاک پلس‘ نے پانچ ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ اپنے خلاف دائر کیا جانے والا مقدمہ جیت لیا ہے۔یہ سروس صرف اسی صورت میں ویب سائٹس پر اشتہاروں کی نمائش ہونے دیتی ہے جب صارف نے اس کی اجازت دی ہو۔ بصورتِ دیگر ’ایڈ بلاک پلس‘ اشہارات کو روک دیتی ہے۔جرمنی کے نشریاتی اداروں آر ٹی ایل اور پروسائبین سیٹ 1 نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا ’ایڈ بلاک پلس‘ جو براو¿زر کا ایک پلگ اِن ہے، مسابقت کے خلاف ہے اور اس سے صارفوں کو مفت مواد فراہم کرنے کی صلاحیت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔تاہم میونخ کی ایک عدالت نے ’ایڈ بلاک پلس‘ کے مالک آئیو کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ہم اس فیصلے کے خلاف ایک ممکنہ اقدام پر غور کر رہے ہیں اور اپیل کے امکانات کا اندازہ لگا رہے ہیں: آر ٹی ایل کے ترجمانجرمنی کی اس کمپنی کے ترجمان بین ولیمز نے بتایاکہ ’اس معاملے میں لوگوں کی شرکت کی نوعیت اور دعووں کے تناظر میں‘ یہ اب تک کی سب سے بڑی نزع تھی جو ان کے سامنے آئی۔’یہ چوتھی مرتبہ ہے کہ بڑے ناشروں نے ہمارے پلگ اِن کے خلاف مقدمہ کیا ہے۔‘’عدالت کا شکریہ کہ اس نے صارفین کا ساتھ دیا۔ لہذا ہمیں یہ کہتے ہوئے خوشی ہے کہ ایڈ بلاک پلس اپنے صارفوں کو انٹرنیٹ کے تجربے پر کنٹرول رکھنے کے لیے یہ آلہ فراہم کرتا رہے گا۔‘’ساتھ ساتھ ہم ناشروں، اشتہار دینے والوں اور انٹرنیٹ کا مواد تیار کرنے والوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ایسے اشتہاروں کی حوصلہ افزائی ہو جن کا مزاج مداخلت کارانہ نہیں۔ ہم اشتہاروں کو بہتر بنانے کے طریقوں کی تلاش اور انٹر نیٹ کے زیادہ پائیدار ماحولی نظام کے لیے کوشش کرتے رہیں گے۔‘مقدمہ ہارنے والی کمپنی آر ٹی ایل کے ایک ترجمان کے مطابق ’ہم اس فیصلے کے خلاف ایک ممکنہ اقدام پر غور کر رہے ہیں اور اپیل کے امکانات کا اندازہ لگا رہے ہیں۔‘



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…