موسمیاتی تبدیلی سے بڑے طوفانوں کا خطرہ

9  اپریل‬‮  2019

دوبئی (سی پی پی ) موسمیات کی عالمی تنظیم کی ایک رپورٹ کے مطابق 2018 میں طوفانوں اور سیلاب سے6 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔قدرتی آفات سے متعلق اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مطابق فلورینس طوفان نے ستمبر 2018 میں امریکہ کو بہت بڑا اقتصادی جھٹکا دیا ۔

جبکہ مچل نامی طوفان سے 49 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ۔ اس طوفان میں 100سے زائد اموات بھی ہوئیں۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسم تبدیل ہو رہا ہے اور یہ تباہ کن سیلاب کا پیشہ خیمہ ثابت ہو گا۔ بیشتر ممالک کا بنیادی ڈھانچہ ایسا نہیں جو بھاری سیلاب کا بوجھ برداشت کرسکے۔ سیلاب سے نمٹنے کے لیے ہنگامی نوعیت کے منصوبوں کا فقدان بھی بڑے المیے کا باعث بن سکتا ہے۔لندن سے شائع ہونے والے اخبار الشرق الاوسط کی رپورٹ کے مطابق2019 کی پہلی ششماہی کے دوران خوفناک سیلاب نے ایران کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا جہاں دور دراز علاقوں میں درجنوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ سیلاب کے باعث لبنان میں کئی روز تک تعلیمی ادارے بند رہے۔ اس سے قبل فروری میں سیلاب نے عراق اور اپریل میں الجزائر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق مینگٹ طوفان نے 24لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا اور کم سے کم 134اموات ہوئیں، زیادہ تر ہلاکتیں فلپائن میں ہوئیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…