پی ٹی آئی نے7 ماہ میں صرف ٹوپیاں پہنائیں،پاکستانی عوام کو 10 نوکریاں بھی نہیں دیں ، ہر فیصلے پر یوٹرن لیا ،موجودہ پالیسیوں پر عمران خان شدید تنقید کی زد میں

13  مارچ‬‮  2019

کراچی(این این آئی)مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نےسات ماہ میں عوام کو صرف ٹوپیاں پہنائی ہیں، پاکستانی عوام کو 10 نوکریاں بھی نہیں دیں اور ہر فیصلے پر یوٹرن لیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو کوئی بھی ریلیف نہیں دے سکتی، جب تک موجودہ حکومت سندھ کے آئینی حقوق نہیں دے گی اس وقت تک آواز اٹھاتے رہیں گے۔

پی ٹی آئی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ سندھ کو حصے کا پانی دیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا مدینے کی ریاست بن چکی ہے اب ریاست کے سربراہ سے پوچھیں کہ کراچی میں کتنے پیسے لگائے اب تک، اس وقت کراچی کی عوام جیتنے والوں کو تلاش کررہی ہے، موجودہ حکومت نے لوگوں سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔پی پی پی رہنما نے کہا کہ لیاری کے عوام اس نر کے بچے اسد عمر کو ڈھونڈ رہی ہے جس نے وعدے کیے تھے، وی 14 سڑکیں ہماری پارٹی لیاری پیکیج کے اند لے کر آرہی اور آئندہ چند ماہ میں لیاری کا نقشہ تبدیل ہوچکا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگرحکومت قوم کے سامنے سچ بولتی تو آج جگ ہنسائی نہ ہوتی، ان لوگوں کا مقصد سستی شہرت ہے ، عوام کی خدمت موجودہ حکومت کا مقصد نہیں ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بار بار جھوٹے وعدے عوام سے کیے، جس نازک دور سے ملک گزر رہا ہے ۔حکومت کو چاہیے کہ باتیں چھوڑ کر کام شروع کرے۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی میں سارا کام سندھ حکومت کروا رہی ہے، موجودہ حکومت کچھ نہیں کر رہی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…