تحریک انصاف کے خلاف دو بڑی جماعتوں کا ایکا،مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا

19  فروری‬‮  2019

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کے حلقہ پی پی 218میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا ،مقامی قیادت کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے ضمنی انتخاب میں پارٹی پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی گئی ۔یہ فیصلہ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں رانا تنویر حسین ، رانا ثنا اللہ خان، عبد الغفاور ڈوگر ،پیر اشرف رسول، چوہدری عبد الوحید سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ اپوزیشن سے طے شدہ فارمولے کے مطابق ضمنی انتخاب میں 2018کے عام انتخابات میں رنراپ رہنے والی

جماعت کو باقی تمام جماعتیں سپورٹ کریں گی،اپوزیشن کے ساتھ وعدہ خلافی نہیں کی جا سکتی اورملتان کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے ملتان کی مقامی قیادت کو ہدایت کی کہ کارکنو ں سے رابطے کریں اورانہیں پارٹی کے فیصلے اور پالیسی سے آگاہ کریں ۔ عبد الغفار ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہبازشریف نے پیپلزپارٹی کی حمایت کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس حوالے سے کارکنوں کوپارٹی صدرکاپیغام دیں گے۔عام انتخابات میں پیپلزپارٹی دوسرے اور(ن) لیگ تیسرے نمبرپرآئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو اس حوالے سے اعتماد میں لے کر پارٹی پالیسی پر عملدرآمد کے لئے قائل کریں گے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…