شان مسعود نے یونس خان کا11سال پرانا ریکارڈ تو ڑ ڈالا

14  جنوری‬‮  2019

جوہانسبرگ( آن لائن ) قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے جنو بی افریقہ کے خلاف انہی کے میدانوں پر کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں زیادہ رنز سکور کرنے کا عظیم قومی بلے باز یونس خان کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ 29سالہ شان مسعود نے جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں38کی اوسط سے 228رنز سکور کیے جن میں دو نصف سنچریا ں شامل تھیں ،اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز یونس خان نے 2007ء4 کے دورہ جنوبی افریقہ کے

دوران 226رنز سکور کیے تھے۔جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زیادہ رنز سکور کرنے کا اعزاز سابق آل راؤنڈر اورموجودہ باؤلنگ کوچ اظہر محمود کے پاس ہے جنہوں نے 1998ء4 میں جنوبی افریقہ کے دورے پر327رنز سکور کیے تھے ، قومی ٹیم کے سابق اوپنر توفیق عمر نے 2002ء4 میں جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران 280رنز سکور کیے تھے ، لیجنڈری قومی اوپنر سعید انور نے 1998ء4 کے دورہ جنوبی افریقہ میں236رنز بنائے تھے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…