فاٹا کے ضم ہونے کے بعد خیبر پختونخوا کیلئے نئی مختص ہونے والی 16نشستوں پر عام انتخابات کب ہونگے؟بڑا فیصلہ کرلیاگیا

16  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کے بعد خیبر پختونخوا کیلئے نئی مختص ہونے والی 16نشستوں کی حلہ بندیاں 4مارچ2019تک مکمل کر لی جائیں گی۔سینیٹ کو موصول دستاویزات کیمطابق حکومت کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی حلقوں کی دستاویزی فہرست تیار کرنے کے عمل میں مصروف عمل ہے،

جس کو 31دسمبر2018 کوشائع کیا جائے گا،تاہم حلقہ بندیوں پرمزید کام الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کرنے کیلئے رکا ہوا ہے،مسودہ قانون تیار کیا جا رہا ہے۔دستاویزات کے مطابق 25ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کے بعد خیبر پختونخوا کیلئے نئی مختص ہونے والی نشستوں پر عام انتخابات2018 سے ایک سال کے عرصے میں منعقد ہونا ہیں،یہ انتخابات 25جولائی 2019سے پہلیمنعقد ہوں گے۔دستاویزات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق ابتدائی دستاویزات 18اگست2018 سے 10ستمبر تک تیار کیا جائیگا،حلقوں سے متعلق ڈرافٹ لسٹس11ستمبر 2018 سے 30دسمبر2018 تک مکمل کیا جائے گا،حلقوں کی ابتدائی ڈرافٹ لسٹس 31دسمبر 2018 کو پبلش ہوں گی،نمائندگی/اعتراضات یکم جنوری 2019 سے 30جنوری 2019 تک دائر کی جاسکیں گی،نمائندگیوں سے متعلق فیصلہ/سماعت 31جنوری2019 سے یکم مارچ2019تک ہوں گے،جبکہ حلقہ بندیوں کی حتمی چھپائی 4مارچ2019 کو ہو گی۔  وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کے بعد خیبر پختونخوا کیلئے نئی مختص ہونے والی 16نشستوں کی حلہ بندیاں 4مارچ2019تک مکمل کر لی جائیں گی۔سینیٹ کو موصول دستاویزات کیمطابق حکومت کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی حلقوں کی دستاویزی فہرست تیار کرنے کے عمل میں مصروف عمل ہے

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…