انٹارکٹیکاکا بڑا ٹکڑا آئندہ 5 سال میں پگھل کر ختم ہوجائے گا، ناسا

19  مئی‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) برفانی براعظم انٹارکٹیکا کی زمین سے جڑا برف کا بہت بڑا ٹکڑا آئندہ 5 سال میں پگھل کر ختم ہوجائے گا جس سے موسمیاتی اثرات سمیت سمندروں کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔ناسا کے مطابق 10 ہزار سال قدیم لارسن بی آئیس شیلف کا بہت بڑا ٹکڑا 2020 تک انٹارکٹیکا کی زمین سے ٹوٹ کر الگ ہوجائے گا اور تیزی سے پگھلے گا۔ ماہرین کے مطابق ایسے آئس شیلف برفانی گلیشیئرز کے پگھلنے میں ایک بڑی رکاوٹ ہوتےہیں اور ان کے غائب ہونےسے گلیشیئر مزید تیزی سے پگھلیں گے اور صورتحال مزید گھمبیر ہوجائے گی اور اس سے دنیا کے سمندروں کی سطح تیزی سے بلند ہوگی۔ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری سے وابستہ ماہرین نے سروے کے بعد بتایا کہ 2002 میں یہ برفانی ٹکڑا پہلی مرتبہ ٹوٹا تھا اور اس کا ایک چھوٹا ٹکڑا صرف چھ ہفتوں میں ہی ختم ہوگیا تھا۔ اب یہ مزید ٹکڑے ٹکڑے ہوچکا ہے اور اس میں آنے والا پانی کا بہاو¿ اسے مزید کمزور کررہا ہے۔ماہرین نے زمین کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت (گلوبل وارمنگ) کو اس کی وجہ قرار دیا ہے اور درجہ حرارت میں اضافے سے اس علاقے پر بھی بہت منفی اثرات پڑے ہیں۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…