نواز شریف پاک فوج کے جنرل کے گھر پہنچ گئے؟ یہ جنرل کون ہے؟دھماکہ خیز انکشاف نے ہلچل مچا دی

11  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی، تجزیہ کار اور کالم نگار ہارون الرشید اپنے کالم میں ایک جگہ انکشاف کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ میاں محمد نواز شریف اچانک کوئٹہ کے سابق کور کمانڈر جنرل ناصر جنجوعہ کے گھر تشریف لے گئے۔ قیاس آرائی یہ ہے کہ ای سی ایل سے اپنا نام نکلوانے کیلئے۔ جنرل کا اس سے کیا تعلق؟ کاش یہ توفیق وزیراعظم کو ہوتی۔ کاش ڈھنگ کا کوئی آدمی ان موصوف کے اردگرد بھی ہوتا۔ جنرل کیانی کے عہد میں جنرل جنجوعہ کے تقرر سے اس دور کا آغاز ہوا، جس نے تاریخ کا ایک

سنہری باب رقم کیا۔ بلوچستان پر ان سے بہتر مشیر کوئی نہیں۔ 14اگست 2015کو زیارت میں ایک پریشان بلوچ لڑکے کو دیکھا۔ اپنا دکھ اس نے بیان کیا۔ اپنا پتہ لکھوایا اور بولے: تمہارا مسئلہ اب میرا مسئلہ ہے۔ اگلے برس جنرل عامر ریاض کو یہی جملہ ڈیرہ بگٹی کے ایک نوجوان سے کہتے سنا۔ رخصت ہوتے جنرل جنجوعہ نے کہا تھا:صرف نام بدل گیا ہے ، کل بھی کوئٹہ میں، میں ہی موجود رہوں گا اور پرسوں بھی۔ بلوچستان کی وسعتوں میں جنرل جنجوعہ ہمیشہ رہیں گے۔ اس کے گھر گھر میں ہمیشہ بسیں گے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…