نئی حکومت کو جانچنے کیلئے 100 دن دینا زیادتی ٗ10 سال کی بربادی کو ٹھیک کرتے ہوئے کتنا وقت لگے گا؟پرویز الٰہی نے مہلت مانگ لی

14  اکتوبر‬‮  2018

گجرات (این این آئی)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نئی حکومت کو جانچنے کے لئے 100 دن دینا زیادتی ہے، 10 سال کی بربادی کو ٹھیک کرتے کرتے ٹائم لگے گا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے انتظامات بھی جنرل الیکشن کی طرح بہت اچھے ہیں۔پرویزالٰہی نے کہا کہ مونس الٰہی کی لیڈ مجھ سے زیادہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کا ماحول جنرل الیکشن سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا پنجاب اسمبلی میں آنا خواہشات پر مبنی ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کسی بھی نئی حکومت کو جانچنے کیلئے100 دن دینازیادتی ہے، دس سال کی بربادی کو ٹھیک کرتے کرتے ٹائم لگے گا۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو آئی ہے حکومت جا کہاں رہی ہے ٗپرویز الٰہی نے بتایا کہ ہمارا چیف منسٹر مضبوط منسٹر ہے۔مسلم لیگ (ن )کے حوالے سے کیے جانے والے سوال پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ن لیگ میں فارورڈ بلاک بننے کے خلاف ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…