ایران بحیر روم میں فارسی شہنشاہیت قائم کرنا چاہتا ہے : یمنی صدر

14  اکتوبر‬‮  2018

صنعاء (انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران بحیرہ روم کے اطراف میں فارسی شہنشاہیت قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ یمنی قوم اپنے عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران کے مذموم عزائم کو ناکام بنائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق صدر ھادی نے 14 اکتوبر کے انقلاب کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ یمن کے شمالی حصے میں جاری شورش کو جنوبی یمن میں نہیں پھیلنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یمنی قوم

کے دشمن عوام کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔ ہم کسی صورت میں جنوبی یمن کے عوام کو آپس میں الجھنے نہیں دیں گے۔صدر عبد ربہ منصور ھادی کا کہنا تھا کہ ایران بحر احمر کے کنارے فارسی بادشاہت قائم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں لڑائی کے دوران ایرانی پاسداران انقلان اور لبنانی حزب اللہ کے جنگجو بھی پکڑے گئے ۔گرفتار ایرانی جنگجوؤں نے اعتراف کیا کہ وہ ایران کی فارسی شہنشاہیت کے قیام کے لیے لڑ رہے ہیں۔ فارسی شہنشاہیت کا منصوبہ ایران نے تیار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…