چیف جسٹس کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا،سندھ حکومت نے اسلام آباد پولیس کو فیصل رضاعابدی کی گرفتاری کی اجازت دیدی

28  ستمبر‬‮  2018

کراچی(آئی این پی)سندھ حکومت نے اسلام آباد پولیس کو سابق پیپلزپارٹی رہنما فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے لیے اجازت نامہ جاری کردیا۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے تحریری اجازت نامہ جاری کیا گیا جس میں پولیس اور انتظامیہ کو فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس ٹیم سے معاونت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر فیصل رضا عابدی پر مقدمات درج کیے گئے تھے۔

سپریم کورٹ کے ترجمان شاہد حسین کی مدعیت میں مقدمہ تھانا سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا تھا۔فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 228،500، 505 دو، 506 اور 34 کے تحت درج کیا گیا جب کہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ7 اے ٹی اے بھی لگائی گئی۔واضح رہے کہ فیصل رضا عابدی پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر رہے ہیں لیکن پارٹی سے اختلاف کے باعث وہ پارٹی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے جب کہ وہ 2009 سے 2014 تک سینیٹر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…