بھارت ، تمام عمر کی خواتین کو ریاست کیرالہ کے مندر میں داخلے کی اجازت

28  ستمبر‬‮  2018

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت میں تمام عمر کی خواتین کو ریاست کیرالہ کے مندر میں داخلے کی اجازت مل گئی ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں کئی ایسے مندر ہیں جن میں صدیوں سے کوئی عورت داخل نہیں ہوئی ہے۔ ان مندروں میں کیرالہ کا مشہور مندر صاباری مالابھی شامل تھا ۔سپریم کورٹ نے خواتین کے اس مندر میں داخلے پر برسوں سے عائد پابندی ختم کردی۔بھارتی چیف جسٹس دیپک مشرا کی قیادت میں پانچ رکنی ا?ئینی بینچ نے اس معاملے پر سماعت کی اور یکم اگست کو

محفوظ کئے گئے عدالتی فیصلے کو سنایا ،جس میں عدالت نے مندر میں خواتین کے داخلے پر صدیوں سے عائد پابندی کو ختم کردیا۔چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عبادت کرنے کا حق تمام عقیدت مندوں کو دیا جاتا ہے اور صنف کی بنیاد پر اس میں کوئی تفریق نہیں کی جاسکتی۔ممبئی میں واقع ایک مسلمان صوفی حاجی علی درگاہ کے مزار میں 2011 سے خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ مزار کے نگرانوں نے مزار کے قریب خواتین کے جانے کو گناہ قرار دے دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…