امیر قطر کی لندن آمد پر اپوزیشن کا احتجاج کا اعلان

23  جولائی  2018

دوحہ(این این آئی)قطر کی اپوزیشن قوتوں نے امیر قطر شہزادہ تمیم بن حمد آل ثانی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر لندن آمد پر احتجاج کی کال دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق قطر کی اپوزیشن جماعتوں اور حزب مخالف کی شخصیات سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے بھی لندن میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔قطری اپوزیشن رہ نما خالد الھیل نے ایک بیان میں کہا کہ امیر قطر

شہزادہ تمیم بن حمد کی سوموار کو لندن آمد پران کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی جلوس نکالا جائے گا۔اپوزیشن کی طرف سے لندن میں مختلف مقامات پر امیر قطر کی آمد کے خلاف نعروں پر مشتمل بینرز لگائے گئے ہیں۔ ان پر امیرقطر کی لندن آمد ناقابل قبول ہے کے نعرے تحریر کیے گئے ہیں۔اپوزیشن رہ نما خالد الھیل کا کہنا تھا کہ ہمیں شہزادہ تمیم کا دورہ برطانیہ قبول نہیں۔ انہیں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا بلکہ ان کی آمد پران کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قطری حکومت دہشت گردی کی پشت پناہی، انسانی حقوق کی پا مالیوں اور غیرملکی ملازمین کے حقوق کا احترام کرنے کے بجائے انہیں پامال کررہی ہے۔ قطر کی لاپرواہی کے باعث مملکت میں کام کرنے والے کئی غیرملکی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ قطری حکومت اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوں کو جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ڈال رہی ہے۔امیر قطر کے دورہ برطانیہ کے خلاف سوشل میڈیا بالخصوص ’ٹوئٹر‘ پر بھی مہم جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں سماجی کارکنان حصہ لے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…