امریکی صدر کیلئے چار ارب ڈالر مالیت کے نئے طیاروں کا آرڈر

19  جولائی  2018

واشنگٹن( انٹرنیشنل ڈیسک)امریکہ کی حکومت نے معروف طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کو دو نئے ‘ایئر فورس ون’ طیاروں کا آرڈر دے دیا ہے جنہیں امریکی صدر کے زیرِ استعمال طیاروں کے بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے بوئنگ کو یہ ٹھیکہ دینے کا اعلان گزشتہ روز کیا جس کی مالیت تین ارب 90 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہے۔حکام کے مطابق ایئر فورس ون کے لیے بوئنگ کے 8۔747 ساختہ طیاروں کا انتخاب کیا گیا ہے جن پر سرخ، سفید اور نیلا رنگ کیا جائے گا۔ٹھیکے کی تفصیلات کے مطابق یہ

طیارے امریکی حکومت کو دسمبر 2024ء تک ملیں گے۔اس کا مطلب ہے کہ اگر ڈونالڈ ٹرمپ 2020ء میں دوسری مدت کے لیے بھی صدر منتخب ہونے میں کامیاب رہے تو بھی وہ اپنے دورِ صدارت کے آخری چند ماہ ہی ان نئے طیاروں میں سفر کرسکیں گے۔اس سے قبل یہ اطلاعات آتی رہی ہیں کہ امریکی ایئر فورس بوئنگ کمپنی پر دباو ڈال رہی ہے کہ وہ جلد سے جلد یہ طیارے تیار کرے کیوں کہ امریکی صدر کے زیرِ استعمال موجودہ ایئر فورس ون طیاروں کے پرانے ہونے کے باعث ان کی مرمت اور انہیں پرواز کے قابل رکھنے پر خاصی رقم خرچ کرنا پڑ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…