پی ایس ایل، غیر ملکی کمنٹیٹرز کے لاہور میں سیر سپاٹے،سوشل میڈیا پرپاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

20  مارچ‬‮  2018

لاہور(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں کمنٹری کیلئے آئے ہوئے غیر ملکی کمنٹیٹرز ایلن ویلکنز اور ڈیرن گنگا نے لاہور میں سیر سپاٹے کیے۔ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیرن گنگا کا کہنا ہے کہ انہیں لاہور میں آکر بے حد خوشی ہوئی اور لاہور کے اولڈ سٹی کی سیر کرنا ان کے لیے انتہائی دلچسپ اور حیران کن تجربہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ڈیرن گنگا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے

سابق ٹیسٹ کرکٹر ماجد خان کے ساتھ لاہور کے اولڈ سٹی ایریا کی سیر کی جہاں شاہی حمام اور وزیر خان مسجد کا دورہ کیا۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کمینٹیٹر ایلن ویلکنز کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ پاکستان آئے اور اپنے پہلے کپتان ماجد خان کے ساتھ لاہور کے اولڈ سٹی ایریا کی سیر کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ایلن ویلکنز کا کہنا تھا کہ لاہور کے اولڈ سٹی ایریا کی سیر کنے کا تجربہ ان کے لیے انتہائی حیران کن رہا۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایلکن والکنز، ڈیرن گنگا اور ماجد خان کے لاہور میں سیر سپاٹے کی تصاویر گردش کر رہی ہیں۔ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے پاکستان آنے والے مہمان لاہور شہر میں شاہی رکشہ میں سواری کرتے، وزیر خان مسجد اور دیگر تاریخی تعمیرات سے محظوظ ہوتے دیکھا گیا ہے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…