حکومت نے مختلف کیڈرز کے کنٹریکٹ اور ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی ہونے والے 37ہزار سرکاری ملازمین کومستقل کرنے کی منظوری دید ی،تفصیلات جاری

16  فروری‬‮  2018

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے سال 2013کے بعد این ٹی ایس کے ذریعے مختلف کیڈرز کے کنٹریکٹ اور ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی ہونے والے 37ہزار اساتذہ کومستقل کرنے کی منظوری دید ی ہے جس کا اطلاق ان کی بھرتی کی تاریخ سے ہوگا۔اس امر کا اعلان

آج محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔مستقل ہونے والے مرد و خواتین اساتذہ میں 4211 ایس ایس ٹیز، 4194سی ٹی،1085 ڈی ایم،848پی ای ٹی،851ٹی ٹی، 1205 اے ٹی،801قاری، 21195 پی ایس ٹی ٹیچرز شامل ہیں جبکہ پراجیکٹ میں این ٹی ایس پر بھرتی ہونے والے ریگولرائزڈ اساتذہ میں 73سینئر آئی ٹی ٹیچر، 759 آئی ٹی ٹیچرز،1144لیب انچارج شامل ہیں۔مستقل ہونے والوں میں 2013کے بعد محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں بھرتی ہونے والے جونئیر کلرک بھی شامل ہیں۔وزیرتعلیم محمد عاطف خان نے مستقل ہونے والے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین دوست حکومت نے اساتذہ کرام کے ایک اورمطالبے کوعملی جامہ پہنا دیا ہے۔یہ اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت تعلیم کے فروغ اوراساتذہ کی فلاح و بہبود کیلئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سال 2013کے بعد این ٹی ایس کے ذریعے مختلف کیڈرز کے کنٹریکٹ اور ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی ہونے والے 37ہزار اساتذہ کومستقل کرنے کی منظوری دید ی ہے جس کا اطلاق ان کی بھرتی کی تاریخ سے ہوگا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…