مسلم لیگ(ن)،پی ٹی آئی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور اے این پی کے اہم عہدیداروں کی آصف زرداری سے ملاقات ،پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

12  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ(ن)،ْ پی ٹی آئی، پختونخواہ عوامی ملی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداروں نے زرداری ہا?س اسلام آباد میں ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پیپلزپارٹی میں شمولیت کرنے والوں نے مسلم لیگ(ن) کے عہدیدار سحر گل،

نذیر احمدکاکڑ، رضا محمد خلجی، سردار عالم خان، عدنان خان سہرانی، ناظم خان، شبیر احمد شامل ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے موسیٰ جان خلجی اور پختونخواہ عوامی ملی پارٹی کے اختر خان شامل ہیں ان کے علاوہ عبدالمالک خلجی، فیصل شہزاد گوندل اور پی ٹی آئی کے ترجمان بلال اختر شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنما?ں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی ختم کرنے کے لئے آصف علی زرداری واحد سیاستدان ہیں جس کو ادراک ہے کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے بلوچستان کے عوام کا وفاق پر اعتماد بحال کر سکتے ہیں۔ان رہنما?ں نے کہا کہ آغاز حقوق بلوچستان ایک بہترین پیشرفت تھی۔انہوں رہنما?ں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی واحد سیاسی پارٹی ہے جو چاروں صوبوں سے مساوی انصاف کرتی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو بلوچستان کے عوام میں پائی جانے والی تشویش اور احساس محرومی کے محرکات کا اندازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہترین مستقبل کا نقشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال بلوچستان ترقی یافتہ اور پرامن بلوچستان پیپلزپارٹی کی قیادت کا خواب ہے۔انشااللہ اس خواب کی ضرورت تعبیر ہوگی۔ آصف علی زرداری نے وفد کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے مل کر کام کریں اور عوام تک یہ پیغام پہنچائیں کہ پیپلزپارٹی بلوچستان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کرے گی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…